منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو) فرانس کے زیر اہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 28 جون 2011ء

منہا ج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو) فرانس کے زیراہتمام مورخہ  28 جون 2011ء بروز منگل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حس میر قادری نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، تلاوت کے بعد محفل نعت کا آغاز ہوا جس میں منہاج نعت کونسل اور لوکل نعت خوان حضرات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں سفر معراج پر تفصیلی گفتگو کی اور عظمت و رفعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کی۔ خصوصی دعا کے بعد پروگرام کے اختتام پر شرکاء محفل کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top