عالم اسلام خوش قسمت ہے کہ انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نابغہ عصر شخصیت میسر ہے: حسین بن اسدی

وہ پوری امت کا اثاثہ ہیں، علماء انہیں اپنا آئیڈیل بنا لیں تو معاشرہ علم کا گہوارہ بن سکتا ہے
حکومت ایران شیخ الاسلام کی علمی، فکری، تجدیدی، فلاحی اور تعلیمی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
قونصلیٹ جنرل ایران کے ہیڈ آف مشن محمد حسین بن اسدی کی قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ملاقات میں گفتگو

قونصلیٹ جنرل ایران کے ہیڈ آف مشن محمد حسین بن اسدی نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی اور مختلف فورمز اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈئر (ر) عبیداللہ رانجھا، جواد حامد، ساجد بھٹی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حسین بن اسدی نے کہا کہ عالم اسلام خوش قسمت ہے کہ انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی نابغہ عصر شخصیت میسر ہے۔ وہ پوری امت کا اثاثہ ہیں اور ان کی بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشیں تاریخی نوعیت کی ہیں۔ علماء انہیں اپنا آئیڈیل بنا لیں تو معاشرہ علم کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ حکومت ایران شیخ الاسلام کی علمی، فکری، تجدیدی، فلاحی اور تعلیمی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ علماء کو عالمی زبانوں اور علوم پر مہارت نہیں مگر شیخ الاسلام نے اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا ہے جو بہت بڑی خدمت ہے۔ منہاج القرآن کے ادارے بہت زیادہ منظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ اقدامات کرنے والوں نے اسلام کا چہرہ مسخ کردیا ہے ایسا مذموم عمل کرنے والے امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔ پوری دنیا میں شیخ الاسلام واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری اور علمی رہنمائی دی ہے۔

آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے، شیخ الاسلام کے لیکچرز نے بیرونی دنیا میں اسلام کے بارے میں پائے جانیوالے منفی تاثر کو بدلنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے دنیا میں علم کے کلچر کو فروغ دینے میں بہت زیادہ محنت کی ہے۔ غربت اور جہالت کے خلاف منہاج القرآن کا فلاحی و تعلیمی جہاد قابل ستائش ہے۔ شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف فتوی قرآن اور احادیث مبارکہ سے ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانیت کے قاتل ہیں۔ شیخ الاسلام کی فکری رہنمائی نے نوجوانوں کو Trap ہونے سے بچا لیا ہے اور وہ امن کے سفیر بن رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top