وزیر داخلہ کا بیان ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے: پرویز اقبال گوندل

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر پرویز اقبال گوندل نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان کہ 100میں سے70افراد گرل فرینڈ یا بیویوں کے باعث مرتے ہیں کو مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ جان چھڑانے کیلئے حقائق کے بالکل برعکس بات کر رہے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کراچی کا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اس پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسے منفی رویے کا سہارا لینا جسکا عملی طور پر وجود نہ ہونے کے برابر ہے، وزیر داخلہ کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ وفاقی اور سندھ حکومت ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور وزیر داخلہ بیان دینے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top