سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس و تربیتی کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام تین روزہ "سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس و تربیتی کیمپ" کا ایوبیہ کے پر فضا اور دلکش مقام خانسپورمیں مورخہ 8 جولائی سے 10 جولائی 2011 یوتھ ہوسٹل میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیز، میڈکل کالجز، اور تحصیلات کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی اور خاص طور پر کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ممبران سٹوڈنٹس پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

کیمپ کیلئے سیشن کا آغاز 8 جولائی بعد نماز عشاء تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ضیاء نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت ریحان مصطفوی نے حاصل کی۔ سیشن کے با قاعدہ آغاز پر مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے ملک بھر سے آنے والے ممبران پارلیمنٹ کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد تمام ممبران پارلیمنٹ نے اپنا پنا تعارف پیش کیا۔

آخر میں محفل ذکر و نعت ہوئی جس میں معروف ثناء خوان قمر حنیف آبادی اور شہزاد مصطفوی نے باگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیے اور اس کے بعد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی تیار کردہ انقلابی ویڈیو کلپ کی ڈاکومنٹری چلائی گی۔

پہلے دن سیشن کا اختتام رات 12 بجے دعا کے ساتھ ہوا۔

دوسرا سیشن 9 جولائی بروز ہفتہ

9 جولائی 2011ء کو نماز فجر کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں محفل ذکر و نعت کے بعد پرتکلف ناشتہ سے تواضع کی گئی۔ دوسرے سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمیر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد قاسم مصطفوی نے حاصل کی۔ سیشن کی صدرات تجمل حسین انقلابی مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے کی جکبہ مہمان خصوصی شیخ زاہد فیاض مرکزی قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں MSM کے سابق مرکزی صدر محمد تنویر احمد خان اور امجد حسین جٹ، چوہدری بابر علی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، اشتیاق حنیف مغل سابق مرکزی سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اس کے علاوہ مرکزی کیبنٹ کے تمام احباب شامل تھے۔

اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالغفار مصطفوی نے انجام دیے۔ انہوں نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سابق مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ امجد حسین جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سٹوڈنٹس پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ کی بھر پور شرکت پر موجودہ مرکزی ٹیم کو مبارک بادپیش کرتا ہوں اور انہوں نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے بہت ضروی ہے کہ تعلیمی اداروں میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا پیغام عام کیا جائے۔

مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری بابر علی نے MSM کو تربیتی کیمپ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلوایا۔

قائمقام ناظم اعلی ٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں ممبران پارلیمنٹ کی بھرپور شرکت پر مرکزی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ MSM کے کاموں میں دن بدن تیزی کے ساتھ بہتری آرہی ہے اور آج کا تربیتی کیمپ اس کی شاندار مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں مصطفوی انقلاب کی آواز کو بلند سے بلندتر کرنا ہوگا تاکہ ملک پاکستان کی تکمیل ہوسکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارکن وہ ہے جسکے دل میں خوف خدا، عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے قائد سے وفا ہو۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہی وہ طلبہ تنظیم ہے جو پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ ہے، جس کا دامن ہر طرح کے داغ سے پاک ہے۔

اس موقع پر سابق مرکزی سینئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساجد ندیم گوندل کو بھر پور انداز میں تین سالہ شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جگہ نئے مرکزی سینئر نائب صدر کے طور پر میاں عرفان آصف چشتی کی نامزدگی کا اعلان بھی کیا گیا۔

سابق مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تنویر احمد خان نے سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کے اجلاس سے "آؤ اسلام کو غالب کریں" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا میں آیا ہی غالب ہونے کیلئے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے حقیقی تصور کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور اسلام کے حقیقی تصور کی دعوت کو پورے یقین کے ساتھ پیش کریں تاکہ موجودہ دور کو بتایا جائے کہ تباہی و بربادی سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اسلام کے حقیقی پیرو کار بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سیاسی سسٹم کو نافذ کرکے ہی ہم ایک اسلامی، فلاحی، معاشرتی اور معاشی ریاست کا ماڈل پیش کرکے دنیا کو اس کے ثمرات سے بہر آور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مصطفوی انقلاب کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ جس انقلاب کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، اور قائد اعظم نے اس کی تعمیر کی تھی اس مصطفوی انقلاب کی شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہاتھوں تکمیل ہو۔

دوسرے سیشن کی پہلی نشست کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا اور پرتکلف کھانا سے تواضع کی گی۔ دوپہر 2 بجے سے لیکر شام 8 بجے تک مختلف مقامات کی سیر و تفریح کی گی۔

دوسرے سیشن کی دوسری نشست کا آغاز نماز عشاء کے بعد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ اس نشست کے مہمان خصوصی سابق مرکزی صدر MSM حنیف مصطفوی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابقین MSM ملک سعید عالم، ڈاکٹر ایوب بیگ، سمیع الظفر نوشاہی اور ان کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی موجود تھے۔ دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سلیم مصطفوی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محسن نے حاصل کی۔

اس موقع پر ساجد ندیم گوندل نے آنے والے تمام سابقین MSM کو تربیتی کیمپ میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو خوش آمدید کہا۔ دوسری نشست کا مقصد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری و نظریاتی سوچ سے آگاہ کرنا اور طلبہ میں Leadership Skills, Communiation skill and Career Building سے بھی اجاگر کرنا تھا۔

سمیع الظفر نوشاہی نے کہا کہ منزل کے ٹارگٹس کا تعین ہمشہ بلند سے بلند تر ہونا چاہیے تاکہ اپنے آپ میں مشکل کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے۔ اس کے بعد بہترین پلاننگ کرنی چاہیے تاکہ احسن طریقے سے کا م سرانجام دیا جاسکے۔ انہوں نے اپنی سٹوڈنٹ لائف کو بطور مثال پیش کیا جس سے طلبہ نے بھرپور استفادہ کیا۔

ڈاکٹر محمد ایوب بیگ نے تربیتی کیمپ سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایم۔ ایس۔ ایم کے ہر رکن کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ادارے کا سب سے لائق سٹوڈنٹ بھی ہوتاکہ دوسرے طالب علم بھی اس کی آواز پر لبیک کہ سکیں۔

اس موقع پر MSM سینئر کونسل کے چیئرمین ملک سعید عالم نے تربیتی کیمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ہر رکن کو اپنی ذات میں ایسا بے مثال ہونا چاہیے کہ وہ اپنے قائد کی تصویر نظر آئیں، وہ کسی بھی موقع پر مایوسی کا شکار نہ ہوں اور امن و پیار کے ساتھ اپنے مشن پر کا ربند رہیں۔

آخر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابق مرکزی صدر محمد حنیف مصطفوی نے طلبہ کو لیڈر شپ پر لیکچر دیتے ہوئے لیڈر کی خوبیوں اور ذمہ داروں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پہلے خطبہ خلافت کی روشنی میں لیڈر شپ کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ MSM کارکنوں کی نہیں بلکہ لیڈروں کی تنظیم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ MSM کا ہر کارکن لیڈر نظر آئے۔

مرکزی صدر MSM حافظ تجمل حسین انقلابی نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے تمام سینئرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس اجلاس میں شرکت کی اور موجودہ MSM کے کارکنان کے ساتھ وقت گزار کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

آخر میں دوسری نشست کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا اور پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

تیسرا سیشن 10 جولائی بروز اتوار

کیمپ کے تیسرے دن کا آغاز صبح کے ناشتہ کے بعد باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عظمت شیر نے حا صل کی، جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد عقیل نے حا صل کی۔ تیسرے سیشن کے مہمان خصوصی ساجد ندیم گوندل سابق مرکزی سینئر نائب صدر MSM تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد ضمیر مصطفوی نے کہا کہ MSM کی مرکزی کیبنٹ کی طرف سے تنظیمات کے رابطہ کو مزید مؤثر بنایا جا ئےگا اور بھرپور انداز میں Follow up کیا جائےگا۔ انہوں نے میڈیا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے لہذا تنظیمات کو مصطفوی انقلاب کی آواز کو مزید تیز تر کرنے کیلئے اس پر فوکس کرنا ہوگا۔

اس موقع پرنو منتخب مرکزی سینئر نائب صدر میاں عرفان آصف نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مصطفویوں نے ہی بنایا تھا اور مصطفوی ہی اس ملک کو بچائیں گے اور مصطفوی انقلاب کا سورج جلد طلوع ہوگا اس موقع پر انہوں نے دعوت بذریعہ انٹرنیٹ پر بھی روشنی ڈالی۔

تیسرے دن کی آخری نشست سے ساجد ندیم گوندل سابق مرکزی سینئر نائب صدر MSM نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MSM کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو شاندار انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ MSM کیلئے میری جان بھی حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں MSM کو ہر تعلیمی ادارے میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر ہال میں موجود ممبران پارلیمنٹ نے ساجد ندیم گوندل کو بہترین تین سالہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس مصطفوی انقلاب کی بات ہم کرتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں خود بھی مصطفوی بننا ہوگا کیونکہ ہمارا انقلاب مصطفوی انقلاب ہے نہ کہ سیکولر یا کمیونسٹ۔ جس انقلاب کو ہم نے معاشرے میں لانا ہے اس کو سب سے پہلے اپنے اندر لے کر آئیں تاکہ شیخ الاسلام داکٹر محمد طاہرالقادری ہمیں جس طرح دیکھنا چاہتے ہیں ہم اپنے آپ کو اس طرح ڈھال سکیں۔

آخر میں اختتامی کلمات بیان کرتے ہوئے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی نے کیمپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی طلبہ کو نئے ولوے اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سال اکتوبر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ آل پاکستان طلبہ اجتماع کر رہی ہے جو MSM کیلئے ایک نیا رخ تعین کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر سے پہلے ہمارا ایک بہت بڑا روحانی اجتماعی اعتکاف بھی آرہا ہے اس کیلئے اپنے علاقے سے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اعتکاف میں لے کر آئیں۔ انہوں نے طلبہ اجتماع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان طلبہ اجتماع MSM کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا جس میں ملک بھر سے لاکھوں طلبہ شرکت کریں گے۔ اس لیے ہر تنظیم کو چاہیے کہ ابھی سے اس کی پلاننگ شروع کر دیں اور تحریک منہاج القرآن کے باقی فورمز کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں طلبہ کی شرکت کو لازمی بنائیں، تاکہ مصطفوی انقلاب کی آواز کو کونے کونے میں پھیلایا جائے۔

آخر میں دعا کے بعد تین روزہ تربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا اور تمام طلبہ نے اس کیمپ میں گزرے ہوئے لمحات کو اپنی زندگی کے یاد گار لمحات میں شامل کیا۔

رپورٹ: محمد ضمیر مصطفوی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن MSM

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top