منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام اجتماع شب برات

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ کوشب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر ایم آئی ایس باچہ نے کی جبکہ ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد عمران نے حاصل کی۔ ارشد محمود، یاسر عرفات اور حافظ تنویر حسین شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ مطیع الرحمن اور ان کے ساتھیوں نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے ابتلاء و آزمائش کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے بندوں کومختلف طریقوں سے آزماتا ہے، جو بندے اس کی آزمائش پر پورا ترتے ہیں اور مصائب پر صبر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بلند مقام عطا کرتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے لئے نعمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھائی گئی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ’’ اللہ کی محبت‘‘ کے موضوع پر ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔ خطاب کے بعد محفل ذکر منعقد ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر اجتماعی سحری کا اہتمام کیاگیا۔

رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top