راکٹ حملے کراچی کی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں، حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی: فیض الرحمن درانی

مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے کرپٹ اور استحصالی نظام کو بدلنا ہوگا
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی کی ایگزیگٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کراچی میں جاری خونی کھیل کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے ایک دن میں دو درجن سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کو حکومت کی کھلی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راکٹ حملے کراچی کی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں، حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ حکومت بیساکھیوں کے باعث مصلحت آمیز پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے، یہی تسلسل جاری رکھا تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

پاکستان کا حاکم اعلیٰ ہر بحران کا ذمہ دار ہے۔ مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے کرپٹ اور استحصالی نظام کو بدلنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیگٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے، انوار اختر ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت لٹیروں کی ہے جو قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کہ بار بار ملک لوٹنے والے بھی انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ انقلاب کا نعرہ ہائی جیک کرنے والوں سے ملک کی جان چھڑانا ہو گی۔ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ موجودہ نازک ملکی حالات عوام سے انفرادی اور اجتماعی سطح پر پرامن سیاسی جدوجہد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دلانے کیلئے بیداری شعور مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا عوام کی طرف سے بہت زیادہ مثبت جواب آرہا ہے۔ اس لئے وہ دن دور نہیں جب یہ جدوجہد پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top