تحریک منہاج القرآن ڈھونگ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی (ص)

تحریک منہاج القرآن ڈھونگ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد صدیق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گی۔

پروگرام میں انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب)، چوہدری محمد اسحاق ( ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4)، حافظ محمد عرفان (سرپرست تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نڑالی) اور راجہ تنویر احمد (ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نڑالی) کے علاوہ بڑی تعداد میں رفقاء و اراکین تحریک منہاج القرآن اور عوام الناس نے شرکت کی۔

علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں مسلمانوں کیلئے سب سے اہم آزمائش اپنی آنیوالی نسلوں اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنا ہے، اس کیلئے ہم سب کو خاص انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا کماتے کماتے اپنے بچوں کے ایمان غارت کر بیٹھیں۔ اگر ہم نے بچوں کے لیے دینی تعلیم و تربیت کے اہتمام سے غفلت برتی تو ہمارے بچوں کے صرف نام ہی مسلمانوں جیسے ہوں گے۔ آخر پر انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن بڑی کامیابی کے ساتھ پاکستان اور بیرون ممالک مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کیلئے پروگرامز اور کانفرنسز کا انعقاد کررہی ہے۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top