منہاج ماڈل سکول میرپورکی ہونہار طالبہ پاکیزہ صدف جنجوعہ کا اعزاز

منہاج ماڈل سکول میرپور کی ہونہار طالبہ پاکیزہ صدف جنجوعہ بنت محمد خلیل آسی نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء میں 878 نمبر حاصل کرکے آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

طالبہ نے اپنی شاندار کامیابی کو پرنسپل ادارہ، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی دن رات کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ نرسری سے لے کر میٹرک تک ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتی رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نعت خوانی اور فن خطاطی میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔

پاکیزہ صدف کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top