جیو اور جنگ کے دفاتر پر حملہ اور کاپیاں جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں: قاضی فیض الاسلام

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے جیو اور جنگ کے دفاتر پر حملے اور روزنامہ جنگ کی کاپیاں جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے منافی ہیں۔ حکومت سندھ جنگ گروپ کے خلاف ایسے واقعات کا سخت نوٹس لے، جیو کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر قدغن لگانا ہے۔ حکومت سندھ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور ٹی وی چینل اور اخبارات کے صحافیوں اور عملے کو تحفظ فراہم کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top