منہاج القرآن بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام محفل شب برات کااہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ عبدالرشید شریفی نے کی، جبکہ محمد نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (سینیئر نائب صدر)، جہانگیر حسین گرمالہ (ناظم تعلقات عامہ) اور حافظ محمد معروف (امام مسجد) نے خصوصی شرکت کی۔ اس روحانی محفل میں اہل علاقہ سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد معروف نے حاصل کی، حافظ محمد جبران، محمد کاشف اور سید قاسم علی شاہ نے اپنے مخصوص اندا ز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ عبدالرشید شریفی(امیر منہاج القرآن بارسلونا) نے شب برات کی فضیلت و برکات پر خصوصی روشنی ڈالی۔ باجماعت صلوۃ التسبیح ادا کرنے کے بعد شرکائے محفل نے نفلی عبادات کیں اور رب ذوالجلال کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ محفل کے اختتام پر علامہ عبدالرشید شریفی نے رقت آمیز دعا کی۔ محفل کے اختتام پر منہاج القرآن بادالونا کی انتظامیہ کی طرف سے سحری کا بہترین بندوبست کیاگیاتھا۔

رپورٹ:محمد رضوان کاظمی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top