پاکستان پریس کلب سپین کے صدر جاوید مغل کی والدہ کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں کا اظہار افسوس

مورخہ: 06 اگست 2011ء

سپین (نوید احمد اندلسی) پاکستان پریس کلب سپین کے صدر اور چیف ایڈیٹر اخبار ہم وطن جاوید مغل کی والدہ مورخہ 06 اگست 2011ء کو پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جاوید مغل اپنی والدہ کی وفات کی خبر سنتے ہی پاکستان روانہ ہو گئے۔ بارسلونا ایئر پورٹ پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے ان کو الوداع کیا۔

مورخہ 07 اگست 2011ء بروز اتوار بادالونا میں منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت) کے عہدیداران نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی، سرپرست محمد نواز کیانی، قائمقام صدر محمد ظل حسن قادری، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، ناظم مالیات محمد نواز قادری، صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود، حاجی محمد نذیر اداسی، صدر بادالونا مرزا نواز جرال، سیکرٹری جنرل بادالونا محمد عدنان رضا، آفتاب حسین ابرار، محمد انصر، صدر اوسپتالیت حاجی زاہد اختر اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top