تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کا دوسرا روز

مورخہ: 11 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا دوسرا پروگرام مورخہ 11 اگست 2011ء بروز جمعرات کو بعد نماز فجر منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کیا۔ پروگرام میں پیر سید اصغر شاہ گیلانی سابق تحصیل ناظم، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حاجی غلام نازک آرائیں، علامہ حامد سعیدی، رانا اشرف علی خان، علامہ نصیر احمد بابر، حاجی شیر محمد گھلو، قاضی نذیر اور خواجہ فاروق ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔ جبکہ علاقہ بھر سے مرد و خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔

علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے عید کے حقیقی تصور پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عید منانے کاحق صرف اس کو ہے جس نے اپنے رب کو راضی کرلیا، ورنہ عید یوم عید نہیں بلکہ یوم وعید بن جاتی ہے۔ عید رات کو شیطان اس لیے روتا ہے کیونکہ اس رات کو اللہ امت محمدی کو اپنی بخششیں عطا فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم عیسیٰ اس لیے اتوار کو خوشی مناتی ہے کہ اس دن ان پر اللہ کی جانب سے آسمان سے مائدہ نازل ہوا۔ آئیے ہم بھی اللہ کی بخشش کی طلب لے کر ماہ صیام سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل پاکستان کی حقیقی عید اس دن ہوگی جب پاکستانی معاشرہ امن و آشتی کا گہوارہ بن جائے گا۔ انہوں نے مولا علی شیر خدا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا حقیقی عید صرف اسی کی ہے جو خدا سے ڈر گیا کیونکہ اللہ کی بارگاہ میں جھکنے کا نام ہی عید ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ اللہ کا حق ہے اور صدقہ و فطر غریب کا حق ہے۔ حضرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کے روز یتیموں، بیواؤں، مساکین اور غریبوں کی دل جوئی کو ہی عید قرار دیتے ہیں۔ وجود مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امت محمدی کو ملنا خدا کی سب سے بڑی بخشش ہے اس دن میلاد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانا ہی عید ہے۔

ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں، رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، ملک سلطان، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق، مرزا اسلم، جہانزیب چودھری، میاں بلال، ملک اختر، سید مدثر بخاری، نادر بھٹی، خواجہ احمد، سید وسیم بخاری، حسن شاہ، منہاج سیکورٹی کے ممبران، ملک انور، مسز شمشاد قادری، ملک نعمان، ملک سلمان، احسان اللہ چودھری، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوانوں نے اس درس کو کامیاب بنایا۔

پروگرام کے آخر میں علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top