منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے صدر کی تبلیغی دورہ پر جاپان آمد

مورخہ: 10 اگست 2011ء

ٹوکیو( محمد انعام الحق) منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے صدر حاجی جاوید ارشد مورخہ 10 اگست 2011ء کو جاپان تنظیم کی دعوت پر تنظیمی دورہ پر ٹوکیو (جاپان ) پہنچے۔ ناربتا ائیر پورٹ پر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کے ناظم محمد انعام الحق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے صدر محمد سلیم خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ حاجی جاوید ارشد رمضان المبارک میں جاپان کے مختلف شہروں میں خطاب کریں گے اور مشن مصطفوی کا پیغام عوام الناس تک پہنچائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top