تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام دروس قرآن کی ساتویں نشست

مورخہ: 16 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی ساتویں نشست کا اہتمام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بابر حسین جاپانی MPA تھے جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ ساہیوال کے صدر محسن وقار مصطفوی نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں مریدین گولڑہ شریف، مریدین پیر خاکی شاہ صاحب، سلسلہ سیفیہ، مریدین پیر غلام محمد نقشبندی صاحب اور اقبال سے محمد یوسف اعوان شامل ہیں۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں میاں چنوں اور گرد و نواح سے خواتین اور مرد حضرات نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اپیل پر یتیم بچوں کی کفالت کے پروجیکٹ "آغوش" کے لئے خواتین اور مردوں نے بھر پور حصہ لیا جس میں کم و بیش 40 خواتین نے اپنے زیور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے عطیہ کیے اور زیورات سمیت تقریباً 4,50,000 (ساڑھے چار لاکھ) روپے کی خطیر رقم آغوش کے پروجیکٹ کیلئے جمع ہوئی۔

تحریک منہاج القرآن کسووال کے ناظم رانا قمر الزماں، ناظم دعوت محمد انور قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ کسووال کے نائب صدر رانا زاہد، ناظم ناصر احمد منہاج، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کسووال کے صدر عدنان شریف مصطفوی، سیکرٹری نشر و اشاعت زاہد مقبول، سیکرٹری دعوت ضیاء المصطفیٰ، سیکرٹری ویڈیو پروڈکشن عطاء المصطفیٰ، منہاج القرآن چلڈرن لیگ کسووال کے صدر حسن رضا اور ناظم حسنین امجد نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کسووال نے سات روزہ دروس کی بڑے ہی احسن طریقے سے ویڈیو کوریج کی۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top