منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی سیالکوٹ کا دورہ

مورخہ: 31 اگست 2011ء

منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ نے اپنے تین ہفتہ کے پاکستان میں نجی دورہ کے دوران پاکستان میں منہاج القرآن ڈالووالی سیالکوٹ مرکز کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی سیالکوٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر ناصر محمود، ناظم تربیت دعوت چوہدری محمد افضل قادری، سیکرٹری ناظم چوہدری منیر حسین، ناظم مالیات مصدق حسین، جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ چوہدری فیصل گجر، عبدالرحمن باجوہ اور عرفان باجوہ نے محمد اکرم باجوہ کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی میں پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈالووالی ناصر محمود نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ محمد اکرم باجوہ کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا وزٹ کروایا اور اسلامک سنٹر میں مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور شعبہ حفظ القرآن اور کلاسز میں زیر تعلیم بچوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

محمد اکرم باجوہ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈالووالی کے تمام عہدیداران کو اتنا وسیع منہاج سنٹر تعمیر کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے کام کی تعریف کی۔ محمد اکرم باجوہ نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا میں جہاں بھی جائیں آپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو چاہنے والے ضرور ملیں گے کیونکہ ان کی جو خدمات آج کے دور میں دین و اسلام کے لیے ہیں شاید ہی کسی اور شخصیت کے حصے میں آئی ہوں گی۔ آج میں بھی اگر آپ لوگوں سے مل رہا ہوں تو وہ بھی منہاج القرآن کا فیض ہے۔ منہاج القرآن ڈالووالی کے تمام عہدیداران نے منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ کا سنٹر کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دوبارہ سنٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top