منہاج ویب ٹی وی کے چیئرمین شیخ ساجد فیاض کے سسر انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)

پیرس (اے کے راؤ) میڈیا سیکرٹری منہاج القرآن فرانس عدنان شفقت کی اطلاع کے مطابق پیرس کے معروف نعت گو شاعر و ادیب، چیئرمین منہاج ویب ٹی وی شیخ ساجد فیاض کے سسر سینئر ریسرچ اسکالر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ضیاء نیر گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، جرمنی کے سینیئر نائب صدر شبیر احمد کھوکھر، آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، صدر پیس اینڈ انٹی گریشن اٹلی سید ارشد شاہ، یونان کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ، محمد شکیل چغتائی (جرمنی)، صدر ایم سی بی یورپ راؤ خلیل احمد، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ (آسٹریا)، سمیع اللہ وڑائچ (اٹلی)، فرانس تنظیم کے صدر رانا محمد اشرف، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم اور مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ مرکزی عہدیداران ڈاکٹر رحیق احمد عباسی (ناظم اعلیٰ)، شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ)، راجہ جمیل اجمل (ناظم امور خارجہ) اور جملہ مرکزی عہدیداروں نے اپنے تعزیتی بیان میں شیخ ساجد فیاض سے ان کے سسر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top