منہاج القرآن انٹرنیشنل (مچراتا ، اٹلی) کے عہدیداروں کو اجتماعی مسنون اعتکاف میں شرکت پر مبارکباد اور عشائیہ

اٹلی (سید محمد ذیشان انس) منہاج القرآن انٹرنیشنل مچراتا اٹلی کی جانب سے چودھری محمد آصف (ناظم)، ضمیر حسین (ناظم مالیات) اور محمد یونس (سینئر راہنما) کو شہر اعتکاف لاہور سے مسنون اجتماعی اعتکاف سے واپسی پر خوش آمدید کہا گیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں محمد اقبال وڑائچ (صدر ساؤتھ اٹلی) اور مچراتا تنظیم کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ محمد اقبال وڑائچ نے تمام کارکنان سے تنظیمی امور پر بات چیت کی اور تینوں خوش نصیب عہدیداروں کو مسنون اعتکاف میں شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top