منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے عہدیداروں کا دورہ مرکز

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان( ہالینڈ)، سید مقصود شاہ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ)، حاجی حمید اللہ خاں(ناظم دعوت و حلقہ درود فرانس) اور عبدالجبار بٹ( صدر منہاج القرآن فرانس) نے مورخہ 13 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

معزز مہمانوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی قائدین کے ساتھ خوشگوار ماحول میں میٹنگ کی۔ سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد خان نے اپنے تنظیمی وتربیتی لیکچر میں اخلاص، محبت، محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں اطاعت امیر پر گفتگو کی اور واضح کیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس وقت پوری دنیا میں امن ومحبت کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے بارے میں پائی جانے والی نفرت اور تحفظات کو دور کرنے اور اسلام اور مسلمانوں کا امن پسند ہونے کا تشخص اجاگرکرنے میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ مورخہ 24 ستمبر 2011ء کو ویمبلے ارینا لندن میں منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس دہشت گردی اور شدت پسندی کے منہ پر طمانچہ ثابت ہو گی۔

ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، بریگیڈیئر(ر) عبیدا للہ رانجھا(پرنسپل منہاج کالج آف شریعہ) اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی بیرون ملک خدمات پر مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں مہمانوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر اور نظامتوں کا وزٹ کیا۔اس کے بعد معزز مہمانوں کو وفد کی صورت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ وبرکاتہ کے مزار پر حاضری دی اورمشن کی ترقی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی وحفاظت، ملکی استحکام اورامت مسلمہ کے عروج کی دعا کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top