وزیر اعظم کا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے گذشتہ روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری سے لندن رابطہ کر کے انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان عوامی تحریک سے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے وائس چیئرمین بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top