پرنسپل COSIS کا ایم فل اور ایم اے کی کلاسز کو حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی لیکچر

مورخہ 28 ستمبر 2011ء کو بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایم فل اور ایم اے کے طلبہ کو حالات حاضرہ پر خصوصی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے ملک کی جغرافیائی اور دفاعی صورت حال کو واضح کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات سے بھی طلبہ کو تفصیلاً آگاہ کیا۔

انہوں نے طلبہ کو مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے اور عملی زندگی میں اس کو لاگو کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک پاکستان کے استحکام اور ترقی کے بارے میں سوچ بچار کرنی چاہیے، ہمارے ملک میں کیا کیا ہو رہا ہے؟ اور کون کونسے ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں؟ ان سے مکمل آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیں اور اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کی مکروہ چالوں سے باخبر رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک وسیع موضوع ہے، اس پر مزید بھی لیکچرز ہوں گے، جن سے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کے اسباب اور حقائق کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top