منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

ویانا(محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 02 اکتوبر 2011ء بروز اتوار کو معروف شاعر و ادیب حاجی انور جمال فاروقی کے بھانجے کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تعزیتی ریفرنس میں تلاوت ونعت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے کرائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سینیئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، حاجی ملک نسیم اعوان، شیخ محبوب عالم، حاجی قاسم علی، منہاج میڈیا یورپ کے کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، ملک مصطفی نے حاجی انور جمال فاروقی سے ان کے بھانجے کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین کے لئے صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top