صدر منہاج ایشئن کونسل علی عمران کے والد محترم انتقال کر گئے

صدر منہاج ایشئن کونسل محترم علی عمران (ناگویا جاپان) کے والد محترم انتقال کر گئے۔ (اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علی عمران سے ان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس قادری، ناظم امورخارجہ راجہ محمد جمیل اجمل اور دیگر مرکزی قائدین، سٹاف ممبران اور کارکنان نے علی عمران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد گرامی کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top