نشتر ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد

منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام عمر سکول سسٹم بہادر آباد پنجاب سوسائٹی میں عرفان القرآن کورس کی سہ ماہی اختتامی تقریب 11 ستمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی قائدین محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت لاہور، محمد اصغر ساجد ناظم نشتر ٹاؤن لاہور، علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم و عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی۔

ناظمہ منہاج ویمن لیگ نشتر ٹاؤن لاہور محترمہ ڈاکٹر روبینہ، محترمہ صائمہ لطیف اور منہاج ویمن لیگ نشتر ٹاؤن اے کی ذمہ داران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ عرفان القرآن کورس کی طالبات نے اجتماعی نعت خوانی کی۔

عرفان القرآن کورس کی طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس نے انہیں قرآن پاک کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کیا ہے۔ آج ہمیں تمام گھروں میں ایسی تعلیم کا اجراء کرنا چاہیے۔ ایک طلبہ نے کہا کہ یہ اتنا اچھا کورس ہے اسے ہر سکول میں کروانا چاہیے۔

معلم کورس ہذا علامہ قاری عبدالمختار قادری نے بھی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مقابلے میں طالبات کا عرفان القرآن کورس میں دلچسپی ظاہر کرنا دین سے لگاؤ کا وہ جذبہ ہے جو آئندہ نسلوں میں بھی منتقل ہوگا۔ ہمیں گھر گھر خواتین کو اس کورس سے آگاہی دینی چاہیے۔

محترمہ ڈاکٹر روبینہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام خواتین کو تحریک منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کرنے کے لیے دعوت دی۔ اس کے بعد علامہ محمد رمضان ایوبی نے حلقات درود و فکر کا تعارف کروایا اور اپنے گھروں میں حلقات درود و فکر کھولنے کے لیے ہدایات دیں۔ جنہیں شرکاء کورس اور مہمانوں نے بہت پسند کیا۔

علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے کورس میں تمام شریک طالبات اور انتظامیہ کورس کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام طالبات میں پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز اور انعامات جبکہ تمام شریک طالبات کو اسناد پیش کی گئیں۔ اس کورس کی شرکاء طالبات میں سے اکثر نے منہاج ویمن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top