منہاج القرآن سدھنوتی کے زیراہتمام عید گفٹس کی تقسیم

مورخہ: 30 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن سدھنوتی کے زیراہتمام منوٹہ میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ مستحقین میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیس گھرانوں کے مستحق افراد کو نقد کیش، کھانے پینے کی اشیاء سمیت بچوں کو بھی عید گفٹ دیئے گئے۔ منہاج القرآن سدھنوتی کے ناظم اشفاق احمد کیانی نے عید گفٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سدھنوتی کے رفقاء اور ممبران نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاء میں گفٹس تقسیم کیے گئے۔

عید گفٹ کی رقم منہاج القرآن سدھنوتی (منوٹہ) کے رفقاء نے عطیات خدمات اور فطرانہ سے اکٹھی کی تھی۔ یہ تمام رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کام خدمت خلق کے جذبے کے تحت کیا گیا، اور آئندہ بھی منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے یہ جاری رہے گا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top