علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ قادری منہاجین کی والدہ کے رسم قل میں مرکزی قائدین کی شرکت

پاکستان (محمد وسیم افضل قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر ناگویا (جاپان) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ قادری منہاجین کی والدہ محترمہ مورخہ 07 اکتوبر 2011 کو لاہور پاکستان میں انتقال کرگئیں تھیں(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ مرکزی قائدین اور منہاجین نے بھر پور شرکت کی اور اپنے منہاجین بھائی کی والدہ محترمہ کی آخری رسومات میں پرسوز اور بوجھل دل سے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، صدر منہاج ایشیئن کونسل علی عمران، منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران صدر سلیم احمد خان، ناظم حافظ محمد یعقوب، نائب صدر سید عثمان بخاری، صالح افغانی، انعام الحق، چودھری شاہد رضا اور دیگر قائدین و کارکنان نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ قادری اپنی والدہ کی وفات کی خبر پرپاکستان پہنچے اور مورخہ 09 اکتوبر 2011ء کو قل شریف کی محفل کا گھر پر انعقاد کیا۔ ان کی والدہ کے قل شریف کے ختم میں ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری، ناظم اجتماعات محمد جواد حامد، ڈپٹی ڈائریکٹر اجتماعات شہزاد رسول قادری، ڈائریکٹر میڈیا فیض الاسلام قاضی، مینجر منہاج پرنٹنگ پریس محمد جاوید کھٹانہ، انچارج کمپوزنگ سیکشن محمد یامین، وائس پرنسپل ایڈمن محمد عباس نقشبندی، لیکچرار شریعہ کالج ممتاز الحسن باروی، لیکچرار ظفر اقبال قادری کے علاوہ ان کے دیگر کلاس فیلو منہاجین سید ثاقب گیلانی، محمد سعید اخترقادری، خالد محمود سعیدی، صاحبزادہ افتخار الحسن، علامہ غلام ربانی تیمورنے شرکت کی۔ راجہ جمیل اجمل ناظم امور خارجہ نے مرکزی سیکرٹریٹ اور جملہ قائدین کی طرف سے علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ قادری کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top