گستاخ رسول کون ہوتا ہے؟ کن کلمات سے گستاخی ثابت ہوتی ہے؟

  1. گستاخ رسول کون ہوتا ہے؟
  2. کن کلمات سے گستاخی ثابت ہوتی ہے؟
  3. تحفظ حرمت رسالت و تحفظ حرمت دین

وطن عزیز میں دوسروں پر الزام تراشی اور کفر و گستاخی رسول کے فتاویٰ لگانا بعض فتنہ پرور علماء کا روز مرہ کا معمول ہے۔ بعض اوقات ایسے فتاویٰ سے نوبت قتل و غارت گری اور فساد عامہ تک پہنچ جاتی ہے۔ ان فتنہ پرور نام نہاد علماء سے اگر کوئی اختلاف کرے تو اُس پر بھی کفر و ارتداد اور گستاخی رسول کے فتاویٰ لگا دیے جاتے ہیں۔ نتیجتاً حقیقت شناس علماء بھی اپنی عزت بچانے کے لیے خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔

اندریں حالات ہمیشہ کی طرح شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اِس اہم موضوع پر نہایت دقیق علمی و تحقیقی اور مفصل گفتگو فرمائی ہے کہ:

گستاخ رسول کون ہوتا ہے؟

کن کلمات سے گستاخی ثابت ہوتی ہے؟

حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حرمت دین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آپس میں کیا تعلق ہے اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟

موضوع زیر بحث پر منعقدہ نشست اول میں ہونے والی گفتگو کا ابتدائی حصہ تمہیدی نوعیت کا ہے اور اِس طرح کے معاملات میں پاکستان کے تاریخی پس منظر پر مشتمل ہے، جب کہ نفس موضوع پر براہ راست گفتگو کا آغاز ایک گھنٹہ اور تیس منٹ سے ہوتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top