علامہ حافظ محمد ہارون عباسی (متعلم جامعہ الازہر) کا دورہ فرنٹیئر/ پنجاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور اور جامعۃ الازہر مصر کے اسکالر علامہ حافط محمد ہارون عباسی نے فرنٹیئر/ پنجاب (گلیات)کا دعوتی دورہ کیا۔ دورے میں حافظ ہارون عباسی 18 جولائی 2011ء کو کراچی ایئر پورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے پانچ دن قیام کیا۔ کراچی میں قیام کے دوران آپ نے 22 جولائی کو رحمانیہ مسجد کراچی میں نماز جمعہ ادا کی۔ جس کے بعد علامہ پروفیسر ارشاد حسین سعیدی اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد اشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نےعلامہ پروفیسر ارشاد حسین سعیدی کے ساتھ تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کا وزٹ بھی کیا۔ اسی دن علامہ ارشاد حسین سعیدی کی دعوت پر تحفیظ القرآن کے بچوں کے ساتھ ایک تربیتی نشست بھی کی، جس میں انہوں نے خطاب بھی کیا۔

25جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ آمد پر اہلیان گلیات کے خصوصی وفد نے حافظ محمد ہارون عباسی کا استقبال کیا۔ اسلام آباد آمد پر G/11 مرکز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے "اسلام کا نظام عدل اور حقوق والدین" کے موضوع پر خطاب کیا۔

27 جولائی 2011ء کو ہارون عباسی نے اسلام آباد لائبریری میں "PEACE CONFERENCE" میں خصوصی شرکت کی اور "اسلام دین امن" کے موضوع پر انگلش، عربی اور اردو زبانوں میں خطاب کیا۔

31 جولائی 2011ء کو کلس میں "جامع مسجد فیضان مدینہ" میں استقبال رمضان کانفرنس منعقد ہوئی، جہاں حافظ ہارون عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور "غم مصطفی (ص) میں میری جان سلگ رہی ہے"کے موضوع پر خطاب کیا۔

 

شیڈول برائے "بیدارئ شعور محافل و محافل ختم القرآن"

31 جولائی 2011ء کو "الوقاص ہوٹل "باڑیاں میں اہلیان گلیات کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں حافظ محمد ہارون عباسی کے خطابات کا شیڈول مرتب کیا گیا۔ اس شیڈول کی تفصیل درج ذیل ہے۔

نمبر شمار تاریخ  روزہ مقام عنوان
01 16-08-2011 15 رمضان المبارک منہاج ماڈل سکول سیر غربی اللہ کی اپنے بندوں سے محبت
02 21-02-2011 20 رمضان المبارک مسجد علی المرتضی مسوٹ اطاعت و اتباع مصطفوی کی حقیقت
03 22-08-2011 21 رمضان المبارک غوثیہ مسجد کوہی سیر بگلہ معجزہ اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
04 03-08-2011 22 رمضان المبارک موہڑہ میرہ لورا ادب مصطفی قرآن و حدیث کی روشنی میں
05  24-08-2011 23 رمضان المبارک چوریاں سیر غربی حقیقت توحید
06 24-08-2011 23 رمضان المبارک قطب شاہی مسجد نلہ سیر غربی ایمان کا مرکزومحور ذات مصطفی
07 25-08-2011 24 رمضان المبارک عرفانیہ مسجد کالا بین باڑیاں فتنہء خوارج کا پس منظر
08 25-08-2011 24 رمضان المبارک جامع شیرازیہ ڈنہ مصریال  
09 26-08-2011 25 رمضان المبارک مسوٹ- گوہ قرآن تذکرہ ہے اخلاق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
10 27-08-2011 26 رمضان المبارک دربار عالیہ پوٹھہ شریف مری مقامات اولیاء قبولیت دعا کی ضمانت ہے
11 27-08-2011 26 رمضان المبارک  لوئر مسوٹ مری تمام عبادات کا مقصود تقوی ہے
12 27-08-2011 26 رمضان المبارک گلی دروازہ امت مسلمہ اور یورپی سامراج کے حربے
13 28-08-2011 27 رمضان المبارک فیرگول سیر بگلہ حالات قبل از اسلام اور آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
14 28-08-2011 27 رمضان المبارک جنڈالہ پلک تقوی کا کمال ادب مصطفی (ص) میں پوشیدہ ہے
15 29-08-2011 28 رمضان المبارک کالی مٹی مری  میثاق عالم ارواح سب سے پہلی محفل میلاد تھی
16 29-08-2011 28 رمضان المبارک کنڈاں مری تحریک منہاج القرآن تحفظ پاکستان کی ضامن ہے

خطبات جمعہ

 روزہ مقام عنوان
11 رمضان المبارک (دوسرا جمعہ رمضان) پٹراں پلک ذکر الہی اور شان اولیاء
18 رمضان المبارک (تیسراجمعہ رمضان) زیارت معصوم حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
25 رمضان المبارک (جمعۃ الوداع)  جامع مسجد باڑیاں بازار  

بعد از عید الفطر

نمبر شمار مقام عنوان
01 سورج آل پلک قاتل و مقتول قرآن و حدیث کی روشنی میں
02 جنڈالہ پلک یاایھا الناس ماغرک بربک الکریم
03 بھتیاں محبت مصطفی (ص) ہی نکتہ اتحاد امت ہے
04 نمبل بروری زیرانتطام اقبال فاؤنڈیشن خدمت خلق سیرت مصطفی کی روشنی میں

رپورٹ: ساجد محمود عباسی القادری (ناظم تحریک منہاج القرآن گلیات)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top