حافظ محمد ہارون عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور امن کانفرنس

علامہ محمد ہارون عباسی کے دورہ کلیات کے اختتام پر 23 ستمبر 2011ء کو مین بازار باڑیاں میں تحریک منہاج القرآن گلیات کی طرف سے الوداعی تقریب کی گئی۔ اس الوداعی تقریب کو"پیغمبر امن کانفرنس" کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیر طریقت، انجینیئر ارشد فاروق علوی نے فرمائی۔ اخونزادہ ضیاء الرحمان (نائب ناظم تنظیمات TMQ) مہمان خصوصی تھے۔ اسکے علاوہ ہر شعبئہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خطہ کوہسار کے سینکڑوں افراد نے شرکت فرمائی۔

اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن فرنٹیئر / پنجاب (گلیات) کے دفتر اور لائبریری کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا۔

تقریب میں حافظ محمد ہارون عباسی نے اسلام کے " دین امن " ہونے کے تصور کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی تجدیدی خدمات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے"دہشت گردی اور انتہا پسندی" کی فضا میں تحریک منہاج القرآن کی "دین امن" کے تصور کو اجاگر کرنے کی خصوصی خدمات پر روشنی ڈالی۔

آپ نے اپنے الوداعی پیغام میں "فروغ علم و شعور" اور ربط رسالت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطہ کوہسار کے باسیوں کو اپنی نسل نو کی خصوصی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا پیغام دیتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نظام تعلیم و تربیت کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔

25 ستمبر 2011ء کو حافظ محمد ہارون عباسی خطہ کوہسار میں تقریبا دو ماہ پر مشتمل اپنے مصروف اور کامیاب دعوتی و تبلیغی دورے کے بعد واپس جامعۃ الازہر مصر روانہ ہو گئے۔ آپ کو الوداع کرنے کے لیے معززین گلیات اور آپ کے اہل خانہ پر مشتمل وفد نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر الوداع کیا اور یوں آپ نے اپنے خصوصی انداز میں تحریک منہاج القرآن کی فکر کو خطہ کوہسار کے باسیوں تک احسن انداز میں پہنچایا۔

رپورٹ: ساجد محمود عباسی القادری (ناظم تحریک منہاج القرآن گلیات)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top