تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونٹ جرپال منہاساں میں عظیم الشان محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام یونٹ جرپال منہاساں میں 29 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں کثیر تعدا د میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری محمد سعدی سینئر نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ نے کلام مجید سے کیا جبکہ درودوسلام کے گجھڑے شیخ حسن ظہور ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ نے پیش کئے اور آقا علیہ صلوۃ وسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت منہاج نعت کونسل ظہیراحمد بلالی برادران نے پیش کیا۔

محفل میلاد سے خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ محمد افضال قادری نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موغوع پر کیا۔ مہمانان گرامی میں اختر علی قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب، چوہدری آفتاب احمد صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ، غلام سرور قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ، میاں محمد رزاق قادری اور دیگر تحصیلی عہدادران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top