منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 30 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 20 اکتوبر 2011ء کو منہاج القرآن بحرین کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس گوشہ دود کے مرکزی ہال میں منعقد کی گئی جس میں مشن سے وابستہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ شاہ زیب نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ محمد اکرم بلالی نے پڑھی اس کے بعد اشفاق احمد بھٹی( صدر منہاج نعت کونسل) نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کی، نقابت کے فرائض حاجی غلام رسول عاصم(ناظم) نے اداکئے جنہوں نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بڑے ہی خوبصورت انداز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 30 سالہ کامیاب سفرپر محیط کاوشوں وخدمات کو نمایاں کیااور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملک گیر اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی۔

فیض الحسن( صدر) نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے زوال پذیر حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ الاسلام کی قیادت کو ناگزیر قرار دیا اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ضمن میں تاریک دلوں میں شمعیں روشن کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔عبدالرحیم(ممبر ایگزیکٹو کونسل) نے موجودہ دور میں منہاج القرآن کی ناگزیریت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک علمی خطاب کیا اور واضح کیا کہ اگر ہم موجودہ دور کے فتنوں اور ابلیسی حملوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے منہاج القرآن کے ساتھ منسلک ہوناناگزیر ہے۔ سید شفقت علی (ممبر ایگزیکٹوکونسل)نے اتحاد بین المسالک واتحاد بین المذاہب کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شیخ الاسلام کی کاوشو ں کو سراہا۔

زاہد محمود بھٹی(نائب صدر) نے بڑے ہی پرجوش انداز میں بیداری شعور کے حوالہ سے خطاب کیا اور وطن عزیز کے دگر گوں حالات ، سیاستدانوں کی نااہلی اور موجودہ سیاسی کرپٹ نظام پر حاضرین کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ انتخابی نظام غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور ملک دشمن ہے اسی موضوع پر شیخ الاسلام کاپیغام دیتے ہوئے واضع کیا کہ ہمیں نہ تو اس نظام کا حصہ بننا چاہیئے اور نہ ہی کرپٹ انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیئے۔کانفرنس کے اختتام پر چودھری اشرف بھنڈر(امیر) نے حاضرین کو اس مصطفوی قافلہ میں شمولیت کے لئے دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ اس افراتفری کے نامساعد حالات میں اگر اطمینا ن قلب چاہتے ہو اور معاشرتی بدامنی کو امن میں بدلنا چاہتے ہو تو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت اختیار کرو۔

کانفرنس کے اختتام پر شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب ’’ منہاج القرآن کا 32 سالہ سفر ‘‘ دکھایا گیا۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اشفاق احمد بھٹی، سید شفقت علی، چودھری یحییٰ جاوید، حاجی پرویز اختر، محمد وسیم صابری قادری، محمد فرحان، محمد مشتاق اورجاوید اسلم نے خصوصی تعاون کیا اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:سید شفاقت علی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top