19 نومبر کو ناصر باغ میں طالبات کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا: شاکرہ چوہدری

تاریخی اجتماع میں ہزاروں طلبہ و طالبات ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے
ناصر باغ میں ہونیوالے اجتماع کی تیاریوں کیلئے بلائے گئے ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی مرکزی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ 19 نومبر کو ناصر باغ میں ہونیوالا بیداری شعور طلبہ اجتماع لاہور کی تاریخ میں طالبات کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔ ہزاروں طالبات شرکت کر کے ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں گی، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے تاریخی خطاب میں اہم اعلان کریں گے، ناصر باغ چند روز بعد طلبہ و طالبات کے تاریخی اجتماع کا گواہ بنے گا۔ وہ گذشتہ روز طلبہ اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز میں تبدیلی جلد آئیگی جو پاکستان کو ایشیا کا باوقار اور خوشحال ملک بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت ناصر باغ میں ہونیوالے تاریخی اجتماع میں ہزاروں طلبہ و طالبات ملک سے کرپشن کے محافظ مقتدر طبقے کے خاتمے کا عہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام سے سوسال تک بھی کوئی تبدیلی نہیں آئیگی اس کیلئے موجودہ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔

شاکرہ چوہدری نے کہا کہ ناصر باغ کا طلبہ اجتماع پاکستان کے مستقبل پر گہرے اور دو ر رس اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک بچانے کیلئے اگر اب بھی انہوں نے کوئی کردار ادا نہ کیا تو مورخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ اجتماع میں طالبات کیلئے الگ پنڈال بنایا جائے گا جس کے انتظامات کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top