منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے راہنما عقیل قادر کی امجد اسلام امجد سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے جوائنٹ سیکرٹری عقیل قادر نے مورخہ 04 نومبر 2011ء کو پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور شاعر امجد اسلام امجد سے ملاقات کی جو ان دنوں ناروے کے نجی دورہ پر ہیں، اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔عقیل قادر نے امجد اسلام امجد کو ملاقات کے دوران شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا عالمی شہرت یافتہ فتویٰ دہشت گردی اور فتنہ خوارج کا انگلش ترجمہ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ امجد اسلام امجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی اور مذہبی تعلیمات سے دنیا بھر میں اسلام کا مثبت چہرہ سامنے آیا ہے اور اس میں کوئی شق نہیں کہ ڈاکٹر صاحب لوگوں کے ووٹوں پر حکمرانی کے خواہاں نہیں بلکہ دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں اور آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں نوجوانوں کی زندگیوں کو گنبد خضراء کے مکین کی طرف موڑنے کے لئے اپنی کاوشیں کر رہے ہیں اور یقینا یہ عالم اسلام کاقیمتی سرمایا ہیں جس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top