بیداری شعور کنونشن و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 13 نومبر 2011ء بروز اتوار کو میاں چنوں کے ذیلی یونٹ میں بیداری شعور کنونشن و محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد شکیل ثانی نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھار کیے گیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے طلبہ کو پیغام دیا کہ یہ وقت مایوسیوں سے باہر نکل کر قوم کی رہنمائی کر نے کا وقت ہے۔ طلبہ تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سنگ 19 نومبر کو ناصر باغ لاہور ہونے والے عالمی بیداری شعور کنونشن کو کامیاب کریں۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی سیرت اور امام حسین رضی اللہ عنہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ: میاں عامر سہیل قرنی (ناظم دعوت میاں چنوں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top