بیداری شعورطلبہ اجتماع میں 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر کے بیداری شعور مہم کا آغاز کریں گے: شاکرہ چوہدری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطاب میں طلبہ و طالبات کو ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے عملی لائحہ عمل دیں گے
منہاج القرآن ویمن لیگ سٹوڈنٹس افیئر کی مرکزی صدر شاکرہ چوہدری کی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو

ناصر باغ میں 19 نومبر کو ہونیوالے طلبہ اجتماع میں ہزاروں طالبات شرکت کر کے کرپشن، جان توڑ مہنگائی، عدم انصاف، بے روزگاری اور فرسودہ نظام تعلیم کے خلاف بیداری شعور مہم کا آغاز کریں گی۔ اجتماع میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز سے 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے عملی لائحہ عمل دیں گے جس پر عمل پیرا ہو کر لاکھوں طلبہ وطن عزیز میں مثبت تبدیلی کی داغ بیل ڈالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ سٹوڈنٹس افیئر کی مرکزی صدر شاکرہ چوہدری نے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاکرہ چوہدری نے کہا کہ ملک جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے میں وطن عزیز کے طلبہ اور نوجوانوں کو دوبارہ تحریک پاکستان والا کردار دہرانا پڑے گا ورنہ مقتدر طبقہ ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سوالیہ نشان بنا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اجتماع کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، ہزاروں طالبات کیلئے الگ پنڈال بنایا جارہا ہے جبکہ 500 طالبات پنڈال کی سکیورٹی پر معمور ہوں گی۔ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ دو دن بعد ہونیوالا طلبہ اجتماع ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد ثابت ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top