صاحبزادہ حسن محی الدین قادری فریضہ حج کے بعد مصر واپس پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد 14 نومبر 2011ء کو مصر واپس پہنچ گئے ہیں جہاں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصر کے طلبہ نے آپ کا پروقار استقبال کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ان دنوں اعلیٰ تعلیم کے لیے عارضی طور پر مصر مقیم ہیں۔ حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد قاہرہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ایم ایس ایم مصر کے طلبہ نے آپ کا استقبال کیا۔

استقبالی وفد میں ڈاکٹر غلام قمر، مظہر محمود، غلام صمدانی، ہارون عباسی، عاصم مرتضیٰ اور حافظ آصف شامل تھے۔ طلبہ نے ایئرپورٹ پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا پروقار استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے ان پر گل پاشی کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ بعد ازاں ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں حسن محی الدین قادری کو رہائش گاہ تک پہنچایا۔ مصر میں مقیم تمام منہاجین طلبہ نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو حج کی سعادت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تمام طلبہ سے گلے ملے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: حافظ آصف، ایم ایس ایم قاہرہ، مصر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top