تحریک انصاف کی طلعت نقوی اور عمر چیمہ کی تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء طلعت نقوی اور سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات کی اس موقع پر بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، انوار اختر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبید اللہ رانجھا، قاضی فیض الاسلام اور جواد حامد بھی موجود تھے۔ تحریک انصاف کے دیگر قائدین خالد معراج اور سردار کامل عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائدین نے ملکی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے میں محب وطن قوتوں کوعملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top