منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت بدوملہی میں 5 اجتماعی شادیاں

(20 نومبر 2011ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یونین کونسل بدو ملہی تحصیل نارووال میں 5 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلیم عباس قادری نے کی جبکہ خصوصی شرکت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری اور مرکزی صدر یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں الحاج ظفر اقبال، رانا شاہد اقبال، میاں منیر احمد مغل، عبد القیوم خان ایڈووکیٹ، شہباز احمد گو رائیہ، ساجد سلیم بھٹی، بشارت علی بخاری، فضل احمد نائیک سمیت دیگر مہمان گرامی نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام رحمن سے کیا گیا جس کے بعد آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ تقریب کے میزبان اختر علی قادری نے مہمانوں کو خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مالک محمود ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے جبکہ پروگرام کی کوریج کیلئے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے احباب بھی موجود تھے۔

استقبالیہ کمیٹی نے باراتوں کا استقبال بینڈ گروپ کے ساتھ کیا۔ دلہنوں اور خواتین مہمانوں کا استقبال منہاج القرآن وویمن لیگ نے کیا۔ پنڈال کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، خواتین اور دلہنوں کے لیے الگ پنڈال بنایا گیا تھا جبکہ مردوں اور دلہا حضرات کیلئے الگ پنڈال بنایا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیٹیوں کی رخصتی ہے، انکی دعائیں نوبیتا جوڑوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے MWF بدوملی کی تنظیم کو شادیوں کی اجتماعی تقریب کے شاندار انتظامات پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فلاحی و رفاعی سرگرمیوں کا مقصد معاشرے میں انارکی اور تناؤ کے ماحول کو خوشگوار بنانا ہے اور معاشرے کے اندر کرپٹ و سیاسی انتخابی نظام کی وجہ سے عدم مساوات عدم انصاف کو ختم کر کے مساوات و انصاف قائم کرنا ہے۔ اس کا مقصد ایسے والدین کی مدد کرنا ہے جو اس مہنگائی اور نامساعد حالات میں اپنی بچیوں کے رشتے طے ہونے کے باوجود انکی رخصتی کا اہتمام نہیں کرسکتے اور ان کیلئے جہیز کا اہتمام نہیں کرسکتے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اجتماعی شادیوں کے ذریعے معاشرے کے اہل ثروت احباب کے تعاون سے یہ فریضہ سرانجام دیتی ہے۔

تحریک منہاج القرآن نارووال کے صدر سلیم عباس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کو صالح معاشرہ بنانا چاہتی ہے۔ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے غریبوں کو جس طرح کچل کررکھ دیا ہے اُن کو غربت کی چکی سے نکال کر خوشحالی کی منزل کی طرف لانا چاہتی ہے۔

مفتی مظہر علی نے پانچوں جوڑوں کا نکاح پڑھایا اور خطبہ نکاح ادا کرنے کے بعد دعا خیر کی۔ نکاح کے بعد 500 مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔ دلہنوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے برائیڈل گفٹس پیش کیے گئے جن میں نسخہ عرفان القرآن، ڈبل بیڈ، شوکیس + ڈریسنگ، ریل قرآن پاک، کرسیاں 4 عدد، میز بڑا 1عدد، واشنگ مشین، استری، پیڈسٹل فین، ٹی وی، سلائی مشین، رضائی ڈبل بیڈ 1 عدد، رضائی سنگل 2 عدد، سرہانے 3 عدد، تلائی 2 عدد، بیڈ شیٹ ڈبل بیڈ 1 عدد، بیڈ شیٹ سنگل 1 عدد، جائے نماز 1 عدد، لہنگا کامدار 1 عدد، دولہاسوٹ 1 عدد، دلہن سوٹ 1 عدد، جیولری سیٹ، برائیڈل پرس، برائیڈل شوز، ہاٹ پاٹ سیٹ 3 پیس 1 عدد، گھڑی دولہا، واٹر کولر 1 عدد، ہاٹ پاٹ سیٹ 1 عدد، واٹر سیٹ شیشہ 1 عدد، ٹب + ڈونگہ 1 + 1، ڈنر سیٹ 84 پیس 1عدد، پریشر ککر 1 عدد، واٹر سیٹ سٹیل 1 عدد، ڈنر سیٹ سٹیل 18 پیس 1 عدد، دیگچہ سیٹ 3 پیس 1 عدد، پیٹی 1 عدد، ڈرمی 1 عدد، پیٹی سٹینڈ 1 عدد، توا + پرات 1 + 1، کٹلری سیٹ 1 عدد، موڑھے فینسی 2 عدد، میڑس ڈبل بیڈ 1 عدد، چار پائی 1 عدد، سوٹ کیس 2 عدد، وال کلاک 1 عدد، تپائی 2 عدد شامل ہیں۔

آخر میں دلہنوں کی قرآن پاک کے سایہ میں رخصتی ہوئی جس میں تحریک اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top