وقت آگیا ہے کہ خارجہ پالیسی کو ملکی مفادات کے تناظر میں تشکیل دیا جائے: رحیق احمد عباسی

معیشت مضبوط کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے تا کہ مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات مل سکے
تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نیٹو حملے کو پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ خارجہ پالیسی کو ملکی مفادات کے تناظر میں تشکیل دیا جائے اس کے علاوہ داخلی یکجہتی کیلئے بھی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ پاک آرمی وطن کی سالمیت کی ضامن ہے اس لئے کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرنا چاہیے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت کو فوراً معاملے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھا نا ہوگا۔ وہ گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، بریگیڈیر (ر) اقبال احمد خان، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ملک کو بیساکھیوں سے نجات دلانے کیلئے معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے تا کہ مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خودمختار پالیسیوں کے احیاء سے ہی جنوبی ایشیا میں باوقار مقام حاصل کرسکتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے اہم ادارے ملک میں قیادت کے بحران کے خاتمے کیلئے خالصتاً ملکی و قومی مفاد کو ملحوظ رکھ کر فیصلے کریں۔ اسی سے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر ہوگا اور عوامی خوشحالی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top