کھوئی رٹہ کے ہونہار علم کی بی ایس سی میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن

کھوئی رٹہ کے ہونہار و ذہین طالب علم اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کھوئی رٹہ کے صدر عثمان شوکت نے بی ایس سی اعلیٰ نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں پاس کرلی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات 2011ء میں 606 نمبر لے کر بوائز ڈگری کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ عثمان شوکت نے اپریل 2011ء میں کل آزاد کشمیر کالجز تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد مئی 2011ء میں آل پا کستان مقابلہ تقریر میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے اور اپنے ٹیلنٹ کے لوہے کو منواتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خصوصی ایوارڈ اور پچاس ہزار کے چیک سے نوازا تھا۔

عثمان شوکت کو اس عظیم کامیابی پر تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ پاکستان، کھوئی رٹہ، کوٹلی، میرپور، چڑھوئی، نکیال، بھمبر اور آزاد کشمیر کے تمام اراکین اور عوام علاقہ نے خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں علمی میدان میں اعلیٰ کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top