منہاج القران علماء کونسل میاں چنوں کے زیراہتمام علماء کنونشن

منہاج القران علماء کونسل میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 27 نومبر 2011 بروز اتوار کوعلماء کنونشن منعقد ہوا جس میں حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج لاہور سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔

تلاوت و نعت کے بعد حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل تحریک منہاج القران نے آج کے دور میں اسلام کی اشاعت اور تبلیغ دین کے حوالے سے علما کے کردار پر خصوصی بریفنگ دی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top