منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورونیو کے زیراہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورونیو کے زیراہتمام مورخہ 02 دسمبر 2011ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی، حاجی محمد حنیف مغل اور منہاج نعت کونسل کے اراکین نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے درود پاک اور اہل بیت کی آپس میں نسبت وتعلق پر مدلل گفتگو کی جس کے بعد محفل ذکر منعقد ہوئی۔ آخر پر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کرائی جس کے بعد جملہ شرکاء محفل کو مصطفوی لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top