منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام خصوصی سیمینار
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے زیراہتمام پولیس کے کردار Role of police in Dispensation justice منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ایڈیشنل آئی جی پنجاب مہر ظفر عباس نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا جس کے بعد مقررین نے اظہار خیال کیا۔ مہر ظفر عباس نے کہا کہ اگر ہماری عوام میں جدوجہد کرنے کا شعور اجاگر ہوجائے تو پاکستانی معاشرہ دنیا کا بہترین اسلامی، فلاحی اور رفاعی معاشرہ بن سکتا ہے۔ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ زندہ نہیں رہتے، عوام کو انصاف دلانے میں پولیس کے علاوہ عوام، عدلیہ، وکلاء، پارلیمنٹ اور آئین کا کردار بڑا اہم اور نمایاں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جو خامیاں نظر آتی ہیں اس کے ذمہ دار عوام، حکومت، اسمبلیاں اور خود پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے لہذا آج اس ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جو بیداری شعور کی تحریک پیدا کی ہے یہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
سیمینار سے بریگیڈئر عبیداللہ رانجھ، جی ایم ملک، میجر علی حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے بھی خطاب کی۔ آخر میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مہمانان گرامی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف بطور گفٹ پیش کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سےہوا۔
تبصرہ