حقیقی تبدیلی کے لئے راولپنڈی کے عوام کی لیاقت باغ ریلی میں شرکت نظام انتخاب کے خلاف ریفرنڈم ہے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لیاقت باغ کی بیداری شعور عوامی ریلی کی کامیابی پر اہلیان راولپنڈی، کارکنان اور عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لئے راولپنڈی کے عوام کی لیاقت باغ ریلی میں شرکت نظام انتخاب کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کرکے سڑکوں پر نکل آئے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک و قوم کے سامنے اصل مرض کی تشخیص کردی ہے اب قوم کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کی آواز پر لبیک کہہ کر ملک میں حقیقی تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم کو الیکشن کی طرف بلانے والے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے سکتے اس لئے عوام تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم کا حصہ بن کر نظام انتخاب کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top