تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 38 واں ماہانہ درس عرفان

تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار 38 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعد نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی اور محرم الحرام کی نسبت کے حوالے سے منقبت امام حسین علیہ السلام پڑھی گئی۔

علامہ رانا نفیس حسین قادری نے ذکر کربلا اور پیغام حسین علیہ السلام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنے خانوادے کی قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو بچالیا اور یزید ملعون کی بیعت نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم کرنی چاہیے جو یزید کو امیرالمومنین کہتے ہیں، وہ جان کہ آج یزید کا نام لینے والا کوئی نہیں اور حسین کا ذکر تاقیامت جاری وساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی حسینی کردار ادا  کرنے کی بڑی ضرورت ہے آج کے دور کا یزید موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے اس کرپٹ نظام کے خلاف لوگوں کو علم بغاوت بلند کرنا ہوگا اور اس کرپٹ نظام کو سمندربرد کرنا ہوگا، اسی حسینی علم کو بلند کرنے کیلئے حضورشیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری میدان عمل میں نکلے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز 18 دسمبر کو راولپنڈی میں بیداری شعور عوامی ریلی سے کررہے ہیں، تمام افراد مل کر اس کرپٹ نظام کوسمندربردکریں۔

ذکرحسین اصل میں مرگ یزیدہے
اسلام زندہ ہوتاہے ہرکربلاکے بعد

اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز (منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ) کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی 20 نسخے ترجمہ عرفان القرآن تقسیم کئے گئے۔ پروگرام میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کا اسٹال بھی لگا ہوا تھا۔ حاضرین نے پروگرام کے اختتام پر خریداری میں گہری دلچسپی لی۔ آخرمیں درودوسلام کے بعد ڈاکٹر محمد صادق نے خصوصی دعا فرمائی۔

رپورٹ: تنویرحسین منا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top