منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی ا للہ عنہ کانفرنس کا انعقاد

کوپن ہیگن (عقیل قادر) منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 03 دسمبر 2011ء کو ایک عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے اہل بیعت اطہار سے اپنی محبت و احترام کا عملی ثبوت پیش کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز منہاج ایجوکیشن سنٹر کی طالبات شفق پرویز، عائشہ اکرم، سدرہ اکرم اور میمونہ سراج نے آیات ربانی سے کیا۔ منہاج القرآن کوپن ہیگن کی ذیلی تنظیم ویلبی کی ہونہار طالبہ ہاجرہ شاہ نے بہت کی خوبصورت انداز میں حمد باری تعالیٰ پیش کی، نعت رسول مقبول صلی ا للہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن یوتھ لیگ سسٹر ونگ نے پیش کی جبکہ کوکب اوپل، ثمیلہ قریشی، زاہدہ اسلم، رخسانہ افضل اور یوتھ کی سسٹرز نے شہدائے کربلا کے حضور ہدیہ عقیدت و محبت منقبت کی صورت میں پیش کیا۔

شہدائے کربلا کے حوالہ سے خصوصی گفتگو منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ نے بڑے ہی نفیس انداز میں کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ شہدائے کربلا کے حوالہ سے ڈینش زبان میں خصوصی گفتگو نمرہ حسین نے احسن انداز میں کی۔ پروگرام کی کمپیئرنگ فرحین عامر نے نہایت خوبصورت انداز میں سرانجام دیئے۔ کانفرنس میں شہدائے کربلا کے حوالہ سے ایک کوئز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں شریک خواتین سے شہدائے کربلا کے حوالہ سے مختلف سوالات کئے گئے۔ اس موقع پر لندن ڈیکلریشن کے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی اور سب خواتین نے لندن ڈیکلریشن پر دستخط کئے۔ پروگرام کے اختتام پر یوتھ کی سسٹرز نے سلام پیش کیا اور کانفرنس میں شریک خواتین کی تواضع لنگر حسینی سے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top