تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں پروگرام کا انعقاد

مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں مراحل یوم حشر کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھایا گیا، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغا تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اللہ داد نے حاصل کی، تلاوت کلام مجید کے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے۔

پروگرام میں خصوصی شرکت صدر تحریک منہاج القرآن ملک محمد اسلم حماد اور حماد اکیڈمی کے معزز اساتذہ نے کی۔ محفل کے انتظامات کے لیے صدر مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ حماد اکیڈمی محمد ارسلان گجر، محسن ضمیر، محمد ناصر، غلام دستگیر، مرزا عمرا ن، محمد رمضان، ثمر عباس، عمارحسن، وحید، سہیل اور مرزا محمد اسلم نے بھر پور خدمات سرانجام دیں اور آئندہ ہر پندرہ دن بعد طلبہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھانے کا عزم کیا۔ آخر میں ملک کی امن وسلامتی اور بخشش کے لیے دعا ہوئی۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top