تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام بیداریء شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار دن 2 بجے منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ زاہد فیاض (مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) نے کی جبکہ انار خان گوندل (نائب ناظم تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب) نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر بیداریء شعور موٹر سائیکل ریلی کا (ساہنگ تا دولتالہ) انعقاد بھی کیا گیا۔ ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے رفقاء و اراکین اور عہدیداران خواتین و حضرات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top