بیداری شعور عوامی ریلی میں منہاج القرآن تحصیل افضل پور (میرپور، آزاد کشمیر) کی شرکت

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں ’’بیداری شعور عوامی ریلی‘‘ 18 دسمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ایک لاکھ سے زائد مردوخواتین نے شرکت کی۔ کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام کیخلاف عوامی ریلی راولپنڈی، اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔

اجتماع میں شرکت کے لیے تحصیل افضل پور ضلع میرپور آزاد کشمیر سے 8 ہائی ایس گاڑیوں نے شرکت کی۔ قافلہ صدر تحصیل تحریک منہاج القرآن شاہد محمود قادری، عبدالرب جان کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد جموں کشمیر، محسن فراز صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل افضل پور، صدر ایم ایس ایم افضل پور اور صدر ایم ایس ایم منگلا کی قیادت میں لیاقت باغ راوالپنڈی پہنچا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top