پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کی تنظیم نو

یکم جنوری بروز اتوار ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قائدین PAT خان عبدالقیوم خان، سینئر نائب صدر پنجاب اور زاہد الیاس میر نائب صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ PAT کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ اختشام نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرائض کاشف عمر مصطفوی نے سرانجام دئیے۔

اس موقع پر صوبائی قائدین کے ساتھ ساتھ ضلعی امیر TMQ محمد سلیم بٹ، عارف امین چوہدری، چوہدری منیر اور حاجی سرفراز احمد چوہدری نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور آخر پر متفقہ رائے سے پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس کی مطابق حاجی سرفراز چوہدری صدر، مدثر احمد سلہریا نائب صدر، یونس القادری جنرل سیکرٹری، زاہد نعمان قاضی سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں رضوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طاہر خاں دُرانی سیکرٹری فنانس، ملک امجد محمود چاند سیکرٹری انفارمیشن اور ملک آصف اعوان آرگنائزر کا انتخاب کیا گیا۔

اجلاس کا اختتام ملک کی ترقی و سلامتی کی دُعا سے ہوا۔

رپورٹ: ملک امجد محمود چاند (سیکرٹری انفارمیشن PAT ضلع سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top