آج کے پاکستان میں شخصیات اداروں اور پارٹیوں سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہیں : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

عوام ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں اور مقتدر طبقہ 'سب اچھا ہے' کی راگنی الاپ رہا ہے
عوام چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری کے محافظ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دیں
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اداروں کے استحکام سے مشروط ہوتی ہے، مگر آج کے پاکستان میں جو نقشہ نظر آ رہا ہے اس میں شخصیات اداروں اور پارٹیوں سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہیں، جس کا نتیجہ ہے کہ عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی ایک خواب بن چکا ہے۔ عوام ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں اور مقتدر طبقہ 'سب اچھا ہے' کی راگنی الاپ رہا ہے۔گیس اور بجلی سمیت اشیائے ضروریہ کا قحط ہے کہ رکنے میں نہیں آ رہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والی سیاسی جماعتیں موجودہ نظام کے تحت ہی عوام کے پاس جانے کی باتیں کر رہی ہیں، یہ سیاسی روش ملک کو مزید بحران میں دھکیل دے گی۔ جب تک موجودہ انتخابی نظام نہیں بدلا جاتا، اس وقت تک کوئی مثبت تبدیلی نہیں آ ئے گی۔ جمہوریت کا حسن عوام کی براہ راست شمولیت سے بنتا ہے، مگر ہمارے انتخابی نظام میں عوام کو ووٹ دینے کا حق تو ہے، مگر ووٹ لینے کا اختیار نہیں۔ عوام چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری پر مبنی انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم ملک میں حقیقی سیاسی تبدیلی کیلئے ہے۔ موثر طبقات اور عوام اس مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top